You are here: فلسطین صہیونی آباد کاروں کا فلسطینیوں کی 200 دونم نجی اراضی پر قبضہ
 
 

صہیونی آباد کاروں کا فلسطینیوں کی 200 دونم نجی اراضی پر قبضہ

E-mail Print PDF

0Pala8544الخلیل - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے یطا قصبے کے موضع ام الخیر میں تین فلسطینی خاندانوں کی ملکیتی 200 دونم اراضی غصب کرلی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر تین فلسطینی خاندانوں  الھذالین، ابو حمید اور عوض کی ملکیتی 200 دونم اراضی غصب کرنے کے بعد اس کے اطراف میں خار دار تاروں کی باڑ لگا دی۔

مقامی سماجی کارکن راتب الجبور کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ کی طرف سے مسافر یطا کے مقام پر واقع یہ اراضی اسرائیل اور فلسطینیوں کے لیے سرکاری سطح پر استعمال سے روک رکھی ہے۔

راتب الجبور کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونی آباد کاروں کی طرف سے پہاڑی علاقے میں فلسطینیوں کی نجی اراضی پرقبضے کا مقصد یہاں پر صہیونی آبادکاروں کے لیے گھروں کی تعمیر کرنا ہے۔