You are here: غزہ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں محدود دراندازی
 
 

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں محدود دراندازی

E-mail Print PDF

0Pala8545غزہ - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وسط غزہ کے علاقے خان یونس میں القرارہ کے مقام پراسرائیلی فوج کی متعدد گاڑیاں اور بلڈورز بیسیوں میٹر اندر داخل ہوئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ وسطی غزہ سے اسرائیلی فوج کے چار بلڈوز اور کھدائی کرنے والی مشینیں دسیوں میٹر اندر داخل ہوئیں اور سرنگوں کی تلاش کی آڑ میں سرحدی علاقے میں کھدائی کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں سے بھی دراندازی اور کھدائی کی کارروائی کی نگرانی کی گئی۔

خیال رہے کہ سنہ 2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے بعد طے پائی جنگ بندی میں غزہ میں درندازی نہ کرنے کا بھی معاہدہ شامل تھا مگر صہیونی فوج آئے روز اس معاہدے کی کھلے عام خلاف ورزیاں کررہی ہے۔