You are here: فلسطین مشرقی خان یونس پر صیہونی فوج کی یلغار
 
 

مشرقی خان یونس پر صیہونی فوج کی یلغار

E-mail Print PDF

0Pala8551خان یونس - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوجیوں نے مشرقی خان یونس پرحملے کئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نےجنوبی غزہ پٹی میں واقع خان یونس کے مشرقی حصے میں تین ٹینکوں اور تین بلڈوزروں سے حملہ کردیا اورالقرارہ ٹاؤن کے مشرق میں ان کی زمینوں اور زرعی فارمز کو تباہ کردیا۔

مشرقی خان یونس پر صیہونی فوج کے حملوں کے دوران اسرائیلی ڈرون بھی علاقے پر پرواز کرتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں جنین کیمپ پر یلغار کرکے گھروں کی تلاشی لی اور چار فلسطینیوں کوگرفتار کرلیا۔ صیہونی فوجیوں نے ان چاروں فلسطینیوں کوگرفتار کرنے کے بعد کیمپ میں موجود نوجوانوں کو بھی زد و کوب کیا۔