You are here: Home
 
 

نیتن یاھو آئندہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

E-mail Print PDF

0Pala8554مقبوضہ بیت المقدس - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو جو ان دنوں لاطینی امریکا کے دورے پر ہیں آئندہ ہفتے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان ’اویر جندلمن‘ نے ایک بیان میں بتایا کہ نیتن یاھو اپنے دوست امریکی صدر ٹرمپ سے آئندہ ہفتے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے۔

جندلمن کا کہنا ہے کہ ملاقات کی جگہ اور وقت کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ تاہم توقع ہے کہ نیتن یاھو اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے قبل ہوگی۔ خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو گذشتہ اتوار کو لاطینی امریکی ملکوں کے دورے پر روانہ ہوگئے تھے۔

نیتن یاھو کا یہ دورہ 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران وہ ارجنٹائن، کولمبیا اور میکسیکو کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہیں سے وہ امریکا میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے۔