You are here: Home
 
 

وفاقی اردو یونیورسٹی میں فلسطین فاؤنڈیشن اور آئی ایس او کے تحت انتفاضہ الاقصیٰ کے عنوان پر تصویری نمائش کا انعقاد

E-mail Print PDF

ba0a8232-a649-4d3b-85e9-0ab4bbb0eb25کراچی( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ہفتہ انتفاضہ الاقصیٰ کی مناسبت سے جاری پروگرامات کے سلسلے میں کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی میں آئی ایس او اور فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت فلسطینی عوام کے دفاع مسجد اقصی ٰ کی جد وجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔تصویری نمائش میں

مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت طلباء کی بڑی تعداد نے دلچسپی لی اور فلسطین کے مظلوم عوام کی جد وجہد آزادی اور قبلہ اول کے دفاع کے لئے تیسری انتفاضہ کی تحریک کی مکمل حمایت کا عزم کیا گیا، اس موقع پرفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ عقیل انجم، تحریک منہاج القرآن کے مفتی مکرم خان قادری، جامعہ اردو کے رجسٹرار سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا احمد اقبال، علامہ غلام عباس رئیسی، علامہ مرزا یوسف حسین، معاذ نظامی چشتی اورآئی ایس او کے الیاس حسین و دیگر نے شرکت کی۔

 

 

تصویری رپورٹ کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.facebook.com/pg/plfpakistan/photos/?tab=album&album_id=1687625741262258