You are here: حماس وزیرکی ناگہانی موت، ھنیہ کی تیونسی صدر سے تعزیت
 
 

وزیرکی ناگہانی موت، ھنیہ کی تیونسی صدر سے تعزیت

E-mail Print PDF

0Pala8858غزہ - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے افریقی عرب ملک تیونس کے وزیر صحت کی ناگہانی موت پر تیونسی صدر الباجی قاید السبسی اور وزیراعظم ڈاکٹر یوسف الشاھد سے تعزیت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ تیونسی صدر اور وزیراعظم کے نام ایک تعزیتی مکتوب ارسال کیا ہے۔ اس مکتوب میں کہا گیا ہے کہ حماس اور پوری فلسطینی قوم کو تیونسی وزیرصحت سلیم شاکر کی ناگہانی موت پر بہت دکھ ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں حماس اور فلسطینی قوم تیونسی حکومت کے ساتھ ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نے تیونسی وزیر کی وفات پر مرحوم کی بخشش اور بلندی درجات کے ساتھ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں تیونس کے وزیرصحت سلیم شاکر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔