You are here: Home
 
 

اڑھائی ماہ میں 8 اسرائیلی فوجیوں کی خود کشی

E-mail Print PDF

0Pala8860مقبوضہ بیت المقدس - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوج میں خود کشی کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گذشتہ اڑھائی ماہ کے دوران 8 اسرائیلی فوجیوں نے خود کشی کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی نیوز ویب پورٹل ’0404‘ کی رپورٹ میں سوموار اور منگل کی درمیانی شب سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں قائم ’حتزور‘کیمپ میں ایک خاتون نے خود کوگولی مار کر خود کشی کرلی۔

عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق گذشتہ اڑھائی ماہ کے دوران خود کشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ ملٹری پولیس خود کشی کے واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین سال کے دوران خود کشی کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مبصرین کے مطابق اسرائیلی فوج میں خود کشی کے بڑھتے واقعات کے دیگر محرکات میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا خوف بھی ایک اہم وجہ ہے۔