You are here: فلسطین صہیونی تہوار کا چوتھا روز، 312 صہیونی قبلہ اوّل میں داخل
 
 

صہیونی تہوار کا چوتھا روز، 312 صہیونی قبلہ اوّل میں داخل

E-mail Print PDF

0Pala8862مقبوضہ بیت المقدس - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں صہیونی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ اسرائیل میں منائے جانے والے مذہبی تہوار’عیدالعرش‘ کے چوتھے روز بدھ کو 312 صہیونی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اوّل میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج  نے مسجد الاقصیٰ میں بدھ کو دن کے پہلے حصے میں اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں صہیونی اشرار نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی فولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اوّل میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ صہیونی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صہیونی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مسجد اقصیٰ کے محافظوں کا کہنا ہے کہ صہیونی آباد کار مسجد میں دھاووں کے دوران درختوں کی سبز ٹہنیاں بھی ساتھ لائے تھے۔