You are here: فلسطین اسلامی جہاد کا رکن 14 سال بعد اسرائیلی قید سے رہا
 
 

اسلامی جہاد کا رکن 14 سال بعد اسرائیلی قید سے رہا

E-mail Print PDF

0Pala8867جنین - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین  میں شہداء اور اسیران کے امور پر نظر رکھنے والے ادارے’ شہداء و اسیران فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے  اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو مسلسل 14 سال قید کے بعد رہا کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 39 سالہ انس عبدالکریم محمود جرادات کا آبائی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے السیلہ الحارثیہ قصبے سے ہے۔

جرادات کو اسرائیلی فوج نے 15 اکتوبر 2003ء کو حراست میں لیا تھا۔ انہیں  اسلامی جہاد سے تعلق کے الزام میں چودہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

جردات کی تاریخ پیدائش 11 اکتوبر 1978ء ہے۔ ان کی عمر اس وقت 39 سال ہے۔ انہوں نے اسیری کا تمام عرصہ جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل میں گذارا۔