You are here: فلسطین زیتون کا پھل توڑتے فلسطینی کسانوں پر صہیونی شرپسندوں کا تشدد
 
 

زیتون کا پھل توڑتے فلسطینی کسانوں پر صہیونی شرپسندوں کا تشدد

E-mail Print PDF

0Pala8870نابلس - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی شرپسندوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر پرتشدد حملے جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں براخا صہیونی کالونی کے قریب فلسطینی کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ صہیونی اشرار نے فلسطینیوں پر حملہ اس وقت کیا جب فلسطینی اپنے کھیتوں میں زیتون کے پھل توڑ رہے تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے نابلس میں کفر قلیل اور عراق بورین کے مقام پر فلسطینی کسانوں پر تشدد کیا۔ عراق بورین میں فلسطینی شہریوں کی طرف سے لگائے مویشیوں کے لیے بنائے گئے ایک باڑے پرحملہ کرکے اس کی بھی توڑپھوڑ کی۔

ذرائع کے مطابق صہیونی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی کسانوں اوردیگر شہریوں پر حملے روز کا معمول بن چکےہیں۔ فلسطین میں زیتون کا موسم آتے ہی صہیونی شرپسند فلسطینی کسانوں کے خلاف سرگرم ہوجاتے ہیں۔