You are here: فلسطین جزیرہ النقب میں فدائی حملے کی کوشش ناکام بنانے کا اسرائیلی دعویٰ
 
 

جزیرہ النقب میں فدائی حملے کی کوشش ناکام بنانے کا اسرائیلی دعویٰ

E-mail Print PDF

0Pala8873جزیرہ النقب - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حکام نے جزیرہ نما النقب سے ایک مشتبہ فلسطینی کو حراست میں لیا ہے جو صہیونی فوجیوں اور اسرائیلی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے کہا کہ بارڈ سیکیورٹی فورسز اور خفیہ ادارے ’شاباک‘ نے جزیرہ نما النقب کے شہر الرھط سے ایک فلسطینی کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار فلسطینی کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے نوجوان کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

فلسطینی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ چاقو لہراتے ہوئے فوجی اہلکاروں کی طرف بڑھ رہا تھا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرکے اسے حراست میں لے لیا۔