You are here: Home
 
 

اسرائیلی وزیر اعظم کی فلسطینیوں پرحملے کی دھمکی

E-mail Print PDF

0Pala9226مقبوضہ بیت المقدس - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینی تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے فلسطینی تنظیموں کوخبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ان کے خلاف کسی بھی وقت کارروائی کرسکتا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی تنظیموں کے گزشتہ ماہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ پر ہونے والی کارروائی کے خلاف جوابی حملے ممکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل پر فلسطینیون نے جوابی حملہ کیا تو اسرائیل فلسطینی تنظیم حماس کو نشانہ بنائے گا۔