You are here: فلسطین فلسطینی کالونی مسمار کرنے کی خفیہ اسرائیلی سازش بے نقاب
 
 

فلسطینی کالونی مسمار کرنے کی خفیہ اسرائیلی سازش بے نقاب

E-mail Print PDF

0Pala9234مقبوضہ بیت المقدس - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں کفر عقب کے مقام پر قائم ایک فلسطینی کالونی میں موجود فلسطینیوں کے درجنوں مکانات کو خفیہ طریقے سے مسمار کرنے کی اسکیم تیار کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی ریاست نے بیت المقدس میں آبادیاتی توازن تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت حارۃ کے مقام پر واقع سیکڑوں مکانات مسمار کرنے اور ہزاروں فلسطینیوں کوبے گھر کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔

خیال رہے کہ کفر عقب میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماریوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے حارہ کے مقام پر مکانات تعمیر کیے ہیں۔ صیہونی ریاست اب ان فلسطینیوں کو حارۃ کالونی سے بھی نکال باہر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ان فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری اور  فلسطینیوں کی جبری ھجرت کی تیاری کی جار ہی ہے۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل ’ریشت کان‘ کی رپورٹ کے مطابق کفر عقب میں حارہ کے مقام پرفلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی نگرانی کا عمل بیت المقدس کے اسرائیلی میئر نیر برکات کو سپرد کیا جائے گا۔ انہوں نے حال ہی میں دیوار فاصل سے باہر واقع کئی چھ ٹاور مسمار کردیے تھے۔

صیہونی ریاست حارہ کے مقام پر نہ صرف فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کی تیاری کررہی ہے بلکہ وہاں پر واقع مسجد کو بھی شہید کیا جاسکتا ہے۔