You are here: فلسطین اسرائیلی فوج کی کارروائی، الخلیل سے دو فلسطینی بچے گرفتار
 
 

اسرائیلی فوج کی کارروائی، الخلیل سے دو فلسطینی بچے گرفتار

E-mail Print PDF

0Pala9237الخلیل - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گھر گھر تلاشی کی کاروائیوں میں دو کم عمر فلسطینی بچوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو فلسطینی بچوں کو پرانے بیت المقدس سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر عینی شاہدین نے فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کو بتایا کہ صیہونی فوج نے پرانے بیت المقدس شہر سے ایک فلسطینی بچے کو اسکول سے باہر نکلتے ہوئے حراست میں لیا۔ فلسطینی بچے نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی توسفاک صیہونی فوجیوں نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک دوسرے فلسطینی بچے کو ایک صیہونی کالونی کےقریب سے گرفتار کیا گیا۔