You are here: فلسطین غزہ کو رقوم کی منتقلی کا الزام، تین فلسطینیوں پر فرد جرم عائد
 
 

غزہ کو رقوم کی منتقلی کا الزام، تین فلسطینیوں پر فرد جرم عائد

E-mail Print PDF

0Pala9241مقبوضہ بیت المقدس - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی مرکزی عدالت نے تین فلسطینی شہریوں پر فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں سرگرم تنظیموں کو رقوم کی منتقلی کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ الناصرہ شہر میں قائم مرکزی عدالت نے تین فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی کو رقوم کی منتقلی کے الزام میں قید کی سزا تجویز کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان میں 25 سالہ احمد حسن کو فوج داری مقدمے کے تحت سزادینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ غزہ کے ایکشہری اسعد ابو وردہ پر الزام ہے کہ وہ غیرقانونی طور پر اسرائیل میں داخل ہوا اور غزہ کی ممنوعہ تنظیموں کے لیے فنڈز جمع کرتا رہا ہے۔ اس کےعلاوہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ ایمن سلھب پر بھی منی لانڈرنگ اور کالا دھند سفید کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

الزام میں کہا گیا ہے کہ ابو ردہ اسرائیل میں ایک ایجنٹ کےساتھ مل کر اپنے گھر والوں کو رقوم فراہم کرتا رہا ہے۔ اس کے اس کام میں ایمن سلھب نے اس کی مدد کی۔ یہ رقوم بعد ازاں اسلامی تحریک مزاحمت حماس تک پہنچائی جاتی رہی ہیں۔