You are here: فلسطین فلسطینی شہری 15 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا
 
 

فلسطینی شہری 15 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا

E-mail Print PDF

0Pala9380نابلس - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو مسلسل 15 سال پابند سلاسل رکھنے کے بعد رہا کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 34 سالہ فراس عدلی سمارو کو گذشتہ روز جیل سے رہا کیا گیا۔

فراس عدلی سمارو کو جزیرہ نما النقب سے رہا کیا گیا۔ رہائی کے بعد اسے الظاھریہ چیک پوسٹ پر لایا گیا جہاں سے اسے ایک قافلے کی شکل میں آبائی شہر نابلس پہنچایا گیا۔

خیال رہے کہ اسیر سمارو کو اسرائیلی فوج نے پانچ دسمبر 2002ء کو حراست میں لیا تھا۔ اسے فدائی حملوں اور اسرائیلی فوج کے خلاف مختلف مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں پندرہ سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا۔