You are here: فلسطین جنین: سنہ 1967ء کی جنگ میں ٹینک کے نارکارہ گولے برآمد
 
 

جنین: سنہ 1967ء کی جنگ میں ٹینک کے نارکارہ گولے برآمد

E-mail Print PDF

0Pala9381جنین - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں مقامی شہریوں نے ایک کھیت قریب سے سنہ 1967ء کی جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے داغے گئے ٹینک اور توپ خانے کے دسیوں گولے برآمد کیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ گولے جنوبی جنین کے علاقے وادی ددعوق سے ملے ہیں۔ فلسطینی پولیس نے گولے قبضے میں لینے کے بعد انہیں تلف کردیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ایک مقامی فلسطینی کسان نے بتایا کہ اس نے  بارودی سرنگوں کے علاقے کے قریب جہاں پرعالمی ٹیمیں اسرائیل کی بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کررہی ہیں میں برسوں پرانے گولوں کی نشاندہی کی۔ اس نے پولیس کو بتایا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام گولے قبضے میں لے لیے اور انہیں تلف کردیا گیا۔