You are here: Home
 
 

امریکی فیصلے کے خلاف پاکستان میں مظاہرے

E-mail Print PDF

0Pala9382کراچی - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں من جملہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی، مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک، جمعیت علمائے پاکستان، سنی اتحاد کونسل نے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف کراچی میں شدید احتجاج کیا گیا اور امریکی فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت اور اسے اسلام دشمنی قرار دیا گیا۔

کراچی کے عوام نےامریکی اقدام کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں یونیورسٹی روڈ بند کردی اور شدید احتجاج کیا ۔ دوسری جانب پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔