You are here: Home
 
 

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان پر اقوام متحدہ کا سخت ردعمل

E-mail Print PDF

0Pala9384نیویارک - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان پر اقوام متحدہ نے بھی سخت رد عمل دکھایا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے امن ایلچی برائے مشرق وسطیٰ نیکولے میلادینوف نے متنازع شہر کے بارے میں کسی بھی اقدام کے سنگین مضمرات سے آگاہ کیا ہے۔ مسٹر نیکولے نے ایک بیان میں کہا کہ ” اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اس موضوع پر کئی مرتبہ بیانات جاری کر چکے ہیں اور وہ یہ کہہ چکے ہیں کہ ہمیں اپنے اقدامات کے مضمرات کے بارے میں بہت محتاط رہنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ بیت المقدس کے مستقبل کا فیصلہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔ وہ آپس میں مل بیٹھیں اور تصفیہ طلب مسائل کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں۔