You are here: Home
 
 

نیتن یاھو نے ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ 'تاریخ ساز' اقدام قرار دیا

E-mail Print PDF

0Pala9386مقبوضہ بیت المقدس - (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو صیہونی ریاست قرار دیئے جانے کے اقدام پر جہاں عالم اسلام میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے ہیں صیہونی ریاست اس اقدام پر شادیانے بجا رہی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نےٹرمپ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے 'منصفانہ، جرات مندانہ اور تاریخی' اقدام قرار دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیتن یاھو نے کہا کہ امریکی فیصلے کے نتیجے میں بیت المقدس میں مقدس مقامات کےحوالے سے کوئی نئی پالیسی نہیں بنائی جائے گی۔ مقدس مقامات کے حوالے سے موجودہ اسٹیٹس کو کو برقرار رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس میں تین آسمانی مذاہب کے پیروکاروں کے مراکز ہیں۔ ان کے حوالے سے کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔