You are here: فلسطین الخلیل میں بیگ میں چاقو رکھنے کا الزام، تین فلسطینی بہنیں گرفتار
 
 

الخلیل میں بیگ میں چاقو رکھنے کا الزام، تین فلسطینی بہنیں گرفتار

E-mail Print PDF

0Pala9849الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک کارروائی کے دوران تین سگی بہنوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی لڑکیوں کو بیگوں میں چاقو رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق صیہونی فوج نے تین فلسطینی لڑکیوں کو حراست میں لیا تو مسجد ابراہیمی کے محافظوں نے انہیں چھڑانے کی کوشش کی، تاہم صیہونی فوج نے انہیں مداخلت سے روک دیا گیا۔ تینوں لڑکیوں کو جو آپس میں سگی بہنیں بھی ہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب صیہونی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے کسی فلسطینی لڑکی کو چاقو رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس طرح کے واقعات اب روز کا معمول بن چکے ہیں۔