You are here: فلسطین صیہونی فوج کے کتوں کے نوچنے سے زخمی فلسطینی جیل سے رہا
 
 

صیہونی فوج کے کتوں کے نوچنے سے زخمی فلسطینی جیل سے رہا

E-mail Print PDF

0Pala10139جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کے وحشی کتوں کے نوچنے سے زخمی فلسطینی شہری مبروک جرار کو جیل سے رہا کردہا گیا تاہم وہ علاج مکمل ہونے تک العفولہ اسپتال میں رہیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مبروک جرار کو اسرائیلی فوج نے ایک ہفتہ قبل غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں برقین کے مقام سے اس کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری سے قبل اسرائیلی فوج نے اس پر وحشی کتے چھوڑ دیے تھے جنہوں نے اس کے جسم کو بُری طرح نوچ ڈالا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے مبروک جرار کو جیل سے رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ کتوں کے کاٹنے سے لگنے والے زخموں کے علاج تک اسپتال میں رہیں گے۔

مبروک جرار کے ایک قریبی عزیز احمد نصر جرار کو گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔