You are here: فلسطین صیہونی فوج کی بیت المقدس کے ایک قصبے کی مکمل ناکہ بندی
 
 

صیہونی فوج کی بیت المقدس کے ایک قصبے کی مکمل ناکہ بندی

E-mail Print PDF

0Pala10167مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے حزما قصبے کی ناکہ بندی کردی ہے جس کے باعث قصبے میں رہنے والے فلسطینی شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے حزما قصبے کا تمام اطراف سے محاصرہ کر رکھا ہے۔ قصبے سے کسی شہری کو باہر جانے یا باہر سے اندر آنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے مقامی فلسطینیوں اور کاروباری شخصیات کو نوٹس جاری کئے ہیں جن میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ گھروں اور دکانوں کو تا حکم ثانی بند رکھیں۔

صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں سنگ باری کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کی تلاشی کے لیے کریک ڈاؤن کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق حزما قصبہ اتوار سے بند ہے اور آج سوموار کو بھی شہریوں کو آمدورفت کی اجازت نہیں دی گئی۔