You are here: فلسطین صیہونی پولیس کی سیکیورٹی میں صیہونی شرپسند قبلہ اوّل میں داخل
 
 

صیہونی پولیس کی سیکیورٹی میں صیہونی شرپسند قبلہ اوّل میں داخل

E-mail Print PDF

0Pala10168مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں صیہونی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار  کو اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں  مزید 18 صیہونی آباد کارمسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اوّل میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں اور اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔

فلسطینی محکمہ اوقاف نے بتایا ہے کہ  سوموار کو علی الصباح 18 صیہونی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اوّل میں داخل ہوئے اور حرم قدسی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔  صیہونی آباد کار مسجد اقصیٰ میں مراکشی دروازے اور باب السلسلہ سے داخل ہوئے۔ صیہونی آباد کاروں کو اسرائیل پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔