You are here: Home
 
 

مصری انٹیلی جنس چیف کی حماس کے وفد سے ملاقات

E-mail Print PDF

0Pala10170قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کے دورے پر آئے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے وفد نے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں  مصری حکام سے بات چیت  جاری رکھی ہوئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کو حماس کے وفد نے مصری انٹیلی جنس چیف سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور بالخصوص غزہ کی پٹی کی بحرانی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کے وفد اور مصری انٹیلی جنس حکام کے درمیان بات چیت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں فریقین نے سیکیورٹی کی صورت حال، فلسطین میں سیاسی مسائل، فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی کوششوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری وفد نے حماس کی قیادت کو جلد غزہ ک پٹی کے دورے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ قاہرہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کاری کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔