You are here: فلسطین عباس ملیشیا نے مشتعل فلسطینی ھجوم سے دو صیہونی فوجی بچا لیے
 
 

عباس ملیشیا نے مشتعل فلسطینی ھجوم سے دو صیہونی فوجی بچا لیے

E-mail Print PDF

0Pala10173جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں نوجوانوں کے ایک مظاہرے میں گھرے دو اسرائیلی فوجیوں کو بچا کر انہیں محفوظ واپس کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ جنین شہر میں ایک اسرائیلی خاتون اور ایک مرد اہلکار شاہراہ ابو بکر پر عرب بنک کی عمارت کےقریب فلسطینیوں کے گھیرے میں آگئے۔ فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں خاتون اہلکار کے سرمیں چوٹیں آئیں۔ اس موقع پر قریب ہی موجود عباس ملیشیا نے مداخلت کرتے ہوئے صیہونی فوجیوں کو فلسطینیوں سے چھڑا لیا۔

صیہونی فوجیوں کو چھڑائے جانے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے پر شہریوں نے عباس ملیشیا کے خلاف سخت برہمی کا اظہارکیا ہے۔

فلسطینیوں میں گھرے دو صیہونی فوجی اہلکاروں کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔