You are here: Home
 
 

بیروت: لبنانی دارلحکومت میں فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

E-mail Print PDF

0Pala10510بیروت (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) لبنان کے دارلحکومت بیروت میں فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق کے دفاع میں چوتھی عالمی کانفرنس بعنوان ’’ کل القدس عاصمۃ کل الفلسطین‘‘ کا انعقاد مورخہ 12،13اور 14مارچ کو کیا گیا ۔بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں دنیا بھر کے 80 ممالک کے 400 سے زائد مندوبین نے شرکت کی او ر فلسطین کے عوام کے حقوق کا دفاع کرنے اور قبلہ اوّل کی

آزادی کی جد وجہد کو تیز کرنے کا عہد کیا۔

چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقان بیروت میں قائم عالمی این جی او بنام ’’گلوبل کمپین ٹو ریٹرن ٹو فلسطین‘‘ کے تحت کیا گیا تھا۔دنیا بھر بشمول ایشیائی ممالک، افریقائی ممالک، یورپ، امریکا، لاطینی امریکا، ہسپانیہ سمیت آسٹریلیا اور دیگرخطوں سے 80 ممالک کے چار سو سے زائد مندوبین شریک ہوئے جبکہ کانفرنس کی افتتاحی او ر اختتامی تقریبات میں تحریک آزادی فلسطین کی جدوجہد میں مصروف عمل اسلامی مزاحمتی تحریکوں بشمول حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی،پاپولر فرنٹ، مفتی اعظم القدس شیخ محمد حسین، مفتی اعظم لبنان شیخ ماہر حمود، حسن حب اللہ، نائب مفتی اعظم شام مفتی عبد اللہ کتمتو، مفتی یاسر ادیب جی سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ کانفرنس کے اختتام پر شرکائے کانفرنس کو مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کا دورہ بھی کرایا گیا جبکہ اسرائیل اور لبنان جنگ کے علاقوں کا مشاہدہ کرایا گیا۔