You are here: فلسطین اسرائیلی جلادوں کا بیڑیوں میں جکڑے فلسطینی بچوں پر وحشیانہ تشدد
 
 

اسرائیلی جلادوں کا بیڑیوں میں جکڑے فلسطینی بچوں پر وحشیانہ تشدد

E-mail Print PDF

0Pala6149رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کے تفتیشی اداروں سے تعلق رکھنے والے جلادوں نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم ’عوفر‘ جیل میں گھس کر وہاں پر بیڑیوں میں جکڑے چار کم عمر فلسطینی قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز سات اسرائیلی جلاد عوفر قید خانے میں داخل ہوئے اور وہاں پر بیڑیوں میں جکڑے چار فلسطینی قیدیوں پر وحشیانہ جسمانی تشدد کیا۔ تشدد کا نشانہ بننے والے تین بچوں کی عمریں 17 سال بتائی جاتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حراستی مرکز میں ڈالے 17 سالہ حسن صالح اور 16 سالہ ایھم عمارنہ کو ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفتیش کی آڑ میں اسرائیلی جلادوں نے بیڑیوں اور زنجیروں میں جکڑے فلسطینیوں کو آہنی لاٹھیوں سے مارا پیٹا اور ان کے سر دیواروں سے ٹکرائے۔ وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں تین قیدی بے ہوش ہو گئے جس کے بعد انہیں عتصیون حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

اسی جیل میں اسرائیلی جلادوں نے 22 سالہ محمد ھدیب اور الخلیل سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ محمد القیق کو ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا۔