You are here: فلسطین اسرائیلی فوج نے فلسطینی کے گھر سے 10 ہزار شیکل لوٹ لیے
 
 

اسرائیلی فوج نے فلسطینی کے گھر سے 10 ہزار شیکل لوٹ لیے

E-mail Print PDF

0Pala6384جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران سابق فلسطینی اسیر ہزاروں شیکل نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے۔ کارروائی کے دوران دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کو علی الصباح اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے جنین کے نواحی علاقے برطعہ کی کفیرت کالونی میں سابق فلسطینی اسیر محمد ناصر علاقمہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ گھر میں تلاشی کے دوران الماری میں رکھے 10 ہزار شیکل لوٹ لیے۔

اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران خواتین کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی چیزیں بھی قبضے میں لے لیں۔

ادھر کفیرت کے مقان پر اسرائیلی فوجیوں نے تلاشی کے دوران محمد سالم اور لیث سالم ابو بکر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تاہم بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔