You are here: غزہ اسرائیلی فوج نے مزید تین فلسطینی صحافی زخمی کرڈالے
 
 

اسرائیلی فوج نے مزید تین فلسطینی صحافی زخمی کرڈالے

E-mail Print PDF

0Pala10702غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے جدو جہد کرنے والے فلسطینیوں کی احتجاجی ریلیوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مزید تین صحافی زخمی ہوگئے۔

گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں صحافیوں کو قصدا نشانہ بنا کر گولیاں ماری تھیں جس کے نتیجے میں ایک صحافی یاسر مرتجیٰ شہید اور دس زخمی ہوگئے تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کل جمعہ 13 اپریل کو مشرقی غزہ کی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینی مظاہرین کی کوریج کرنے والی میڈیا ٹیموں پر اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اور سیدھی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں تین صحافی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے ایک صحافی کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

جمعہ کو ہزاروں فلسطینیوں نے سرحد پرجمع ہو کرحق واپسی کے لیے ریلیاں نکالیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کے نشانہ بازوں نے فلسطینی صحافیوں پر براہ راست فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر دسیوں فلسطینی مظاہرین بھی زخمی ہوگئے۔

صحافی احمد ابو حسین کے پیٹ میں گولی لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ سے صحافی محمد الحجار اور عطیہ دریش بھی زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔