You are here: فلسطین صیہونی فوج کا ٹینک کھائی میں جا گرا، ایک فوجی افسر ہلاک، تین زخمی
 
 

صیہونی فوج کا ٹینک کھائی میں جا گرا، ایک فوجی افسر ہلاک، تین زخمی

E-mail Print PDF

0Pala6602رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے جنوبی علاقے نیتسانا میں جزیرہ نما سینا کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کا ایک ٹینک گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک فوجی افسر ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے فوجی ریڈیو کی رپورٹ نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ مصر کی سرحد کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹینک معمول کے گشت پر تھا۔

حادثے میں ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔