You are here: Home
 
 

زخمی فلسطینی کا عدم موجودگی میں صیہونی عدالت میں ٹرائل

E-mail Print PDF

0Pala8390مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی فلسطین کے عفولہ شہر میں ایک صیہونی خاتون پر چاقو حملے کے جواب میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوان کا اس کی عدم موجودگی میں ٹرائل شروع کیا جا رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز العفولہ میں ایک صیہونی خاتون پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کرنے والا فلسطینی 20 سالہ ثائر شناوی کو اس زخمی حالت میں الناصرہ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسر طرف اسرائیلی پولیس نے شناوی کے خلاف اس کی عدم موجودگی میں صیہونی خاتون پر قاتلانہ حملے کے الزام میں مقدمہ چلانے کی تیاری کرلی ہے۔

خیال رہے کہ شناوی کا تعلق غرب اردن کے شہر جنین سے ہے۔ اس پرالزام ہے کہ اس نے العفولہ شہر میں ایک صیہونی خاتون پر چاقو سے حملہ کرکے اسے  زخمی کردیا تھا۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں شناوی کو گولیاں مار کر زخمی کردیا اور اسے زخمی حالت میں گرفتار گیا۔