You are here: Home
 
 

اسرائیل کی حمایت پر جنوبی افریقہ کی بلدیاتی عہدیدار کی رکنیت معطل

E-mail Print PDF

0Pala11216جوہانسبرگ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جنوبی افریقہ کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر ’جوہانسبرگ‘ کی انتظامیہ نے کونسل کی ایک سرکردہ خاتون رکن کی جانب سے کھل کر اسرائیل کی حمایت پر سخت ایکشن لیا ہے اور اس کی بلدیاتی کونسل کی رکنیت معطل کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جوہانسبرگ بلدیاتی کونسل کی رکن مفوفالاٹزی نے ایک بیان میں اسرائیل کی حمایت کی اور ’جوہانسبرگ‘ کو اسرائیل کا دوست شہر قرار دیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں فالاٹزی نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میں کھل کر اسرائیل سے اپنی دوستی کا اظہار کروں۔ میں جوہانسبرگ کو اسرائیل کا دوست شہر قرار دیتی ہوں۔

مفوفا لاٹزی کے بیان پر شہر کے میئر ھیرمن ماشابا نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کی بلدیاتی کونسل کی رکنیت معطل کردی اور اسے حاصل تمام مراعات بند کردی ہیں۔

خیال رہے کہ فالاٹزی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک الائنس کی رکن ہیں اور یہ جماعت جوہانسبرگ کی  اقتصادی طورپر مضبوط جماعت سمجھی جاتی ہے۔

اپوزیشن جماعت قضیہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حامی ہے۔ گذشتہ مہینے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 62 فلسطینی مظاہرین کی شہادت کے بعد جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے بہ طور احتجاج اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔