You are here: فلسطین اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں 24 دونم فلسطینی اراضی ہتھیا لی
 
 

اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں 24 دونم فلسطینی اراضی ہتھیا لی

E-mail Print PDF

0Pala6118نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیتا، قبلان اور یتما قصبوں کی 24 دونم اراضی پرغاصبانہ قبضہ کرلیا ہے۔ عرف عام میں یہ جگہ 2400 مربع میٹر پر مشتمل ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں صیہونی آباد کاری کے امور کے انچار غسان دغلس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بیتا، قبلان اور یتما کے علاقے جبل صبیح کی 24.5 دونم اراضی پر قبضہ کرلیا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اراضی کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

غسان دغلس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غصب کی گئی اراضی پر صیہونی آباد کار کالونی تعمیر کرنے کےلیے کوشاں ہیں اور بہ ظاہر اس قبضے کا مقصد بھی صیہونی توسیع پسندی لگتی ہے۔