You are here: غزہ غزہ کے فلسطینی نوجوان اسرائیلی ڈرون کے نشانے پر
 
 

غزہ کے فلسطینی نوجوان اسرائیلی ڈرون کے نشانے پر

E-mail Print PDF

0Pala11237غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ایک ڈرون نے وسطی غزہ کے البریج مہاجر کیمپ سے تعلق رکھنے والے پتنگ باز نوجوانوں پر میزائل داغ دیا۔ یہ نوجوان آگ میں لپٹی پتنگیں اسرائیلی فوجی املاک پر پھینک کر نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے اس حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملہ اپنی نوعیت کا تیسرا حملہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ سے ملحقہ مقبوضہ فلسطین کی اراضی پر قائم غیر قانونی یہودی بستیوں کے کھیتوں میں آگ والی پتنگیں گرنے کی وجہ سے فصلیں نذر آتش ہوگئیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کی دھمکی کے بعد واپسی مارچ کے پتنگ باز یونٹ نے صیہونی بستیوں کی جانب ہزاروں پتنگیں اڑانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔