You are here: فلسطین صیہونی عدالت نے خالدہ جرار کی انتظامی سزا میں توسیع کردی
 
 

صیہونی عدالت نے خالدہ جرار کی انتظامی سزا میں توسیع کردی

E-mail Print PDF

0Pala11241رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے فلسطین کی قانون ساز کونسل کی رکن خالدہ جرار کی انتظامی حراست میں توسیع کرتے ہوئے ان کو مزید دورانیے کے لئے جیل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

 

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عوفر فوجی عدالت نے عوامی فرنٹ برائے آزادی فلسطین کی

نمائندہ خاتون کو مزید چھ ماہ کے لئے بغیر کسی مقدمے یا عدالتی سماعت کے حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے پچھلے سال دو جولائی کو خالدہ جرار کو رام اللہ میں موجود ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔ خاتون رکن پارلیمان پچھلے 11 ماہ  سے اسرائیلی جیلوں میں ہی قید ہیں۔