You are here: فلسطین فلسطین میں ایک ہفتے کے دوران زلزلے کے 100 جھٹکے
 
 

فلسطین میں ایک ہفتے کے دوران زلزلے کے 100 جھٹکے

E-mail Print PDF

0Pala11469رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے شمالی علاقوں میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران زلزلے کے 100 بار جھٹکے محسوس کیے گئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 اور 4.1 کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز شمالی فلسطین کے بحیرہ طبریا کے مغرب میں زمین کی گہرائی میں بتایا جاتا ہے۔

اتوار کے روز شمالی فلسطین میں مقامی وقت کے مطابق 2:4 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ  ماہرین نے شمالی فلسطین میں زلزلے کے مزید جھٹکوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افریقی ۔ شامی پٹی  زلزلوں کے حوالے سے مشہور ہے جہاں 90 سے 100 سال کے دوران تواتر کے ساتھ زلزلے آتے ہیں۔