You are here: فلسطین اسرائیلی فوجیوں نے شہید اور اسیر فلسطینی تصاویر کیوں چاک کیں؟
 
 

اسرائیلی فوجیوں نے شہید اور اسیر فلسطینی تصاویر کیوں چاک کیں؟

E-mail Print PDF

0Pala11645رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ’آدم‘ کالونی میں صیہونی آباد کاروں پر حملہ کرنے والے شہید محمد طارق اور حلمیش صیہونی کالونی میں آبادکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد گرفتار ہونے والے فلسطینی عمر العبد کی تصاویر پرزے پرزے کر دیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس حکام کی بھاری نفری شمالی رام اللہ کی ’کوبر‘ کالونی میں داخل ہوئی اور شہید طارق اور اسیر العبد کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کے بعد ان کی تصاویر پھاڑ ڈالیں۔

صیہونی فوجی سخت برہم تھے اور انہوں نے اہالیان کوبر کو طارق اور العبد جیسے ہیروز پیدا کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا دونوں فلسطینی نوجوانوں نے انٹیلی جنس کے تمام حفاظتی انتظامات کو ناکام بنا کر اسرائیل کے غیض وغضب کو دعوت دی ہے۔