You are here: Home
 
 

فلسطینیوں کے قاتل صیہونی فوجی دہشت گرد کی اعلیٰ عہدے پر ترقی

E-mail Print PDF

0Pala11647مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی ریاست فلسطینیوں کے قتل عام کے لیے فوج کو کئی طرح کی ترغیبات دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ فلسطینیوں کو قتل کرنے والے فوجیوں کو ہمیشہ اعزاز واکرام سے نوازنے کے ساتھ ساتھ انہیں اعلیٰ عہدوں پر ترقیاب کیا جاتا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کرنل یسرائیل شومر کو تین سال قبل ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کرتے دکھایا گیا تھا۔ اسے فلسطینیوں کو قتل کرنے کے صلے میں کرنل کے عہدے سے بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق ’کرنل یسرائل شومر‘ کو ’ناحال‘ فوجی بریگیڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

صیہونی فوج کے سربراہ جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے کرنل یوفال گاز کو چھاتہ بردار بریگیڈ کا سربراہ اور کرنل ازحاق کوھین کو گیواتی بریگیڈ کا بریگیڈ کمانڈر مقرر کیا ہے۔

کرنل شومر نے تین سال پیشتر سنگ باری کرنے والے ایک فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کرکے اسے شہید کردیا تھا۔ بعد ازاں اس کی تصاویر منظرعام پر آئی تھیں جن نے اسے ایک فوجی کوگولیاں مارتے دکھایا گیا تھا۔