You are here: فلسطین جمعرات کو 56 صیہونی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی
 
 

جمعرات کو 56 صیہونی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

E-mail Print PDF

0Pala9148مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں صیہونی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز درجنوں صیہونی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے حکام نے بتایا ہے کہ  جمعرات کو 56 صیہونی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل ہوئے اور حرم قدسی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ دن  کے دوسرے حصے میں مزید درجنوں صیہونی شرپسند قبلہ اول میں داخل ہوئے، اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اول میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ صیہونی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صیہونی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی کنیسٹ میں اسرائیل کو یہودیوں کا قومی وطن قرار دینے کے متنازع قانون کی منظوری کے بعد صیہونی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاووں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ گذشتہ چار روز کےدوران چھ سو سے زائد جب کہ ایک ہفتے میں ڈیڑھ ہزار سے زئد صیہونی شرپسندوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔