You are here: Home
 
 

کولمبیا نے فلسطینی ریاست تسلیم کر لی

E-mail Print PDF

0Pala11654بوگوٹا (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست بنانے کے لیے عالمی سطح پر کوششوں میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کولمبیا کی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے قبل فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کولمبیا کی وزات خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر خوان مانویل سانٹوس نے فلسطین کو ایک ریاست کے طورپر تسلیم کرلیا اور اب فلسطین کی آزادی کی مہمات میں حصہ لے گا۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ادارے ’وفا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کولمبیا کے صدر نے اپنی مدت پوری ہونے سے قبل فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔