You are here: فلسطین ستمبر میں 5200 صیہونی آباد کاروں کے قبلہ اوّل پر دھاؤے
 
 

ستمبر میں 5200 صیہونی آباد کاروں کے قبلہ اوّل پر دھاؤے

E-mail Print PDF

0Pala6070مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اوّل پر دھاوؤں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔  القدس مرکز کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2018ء کو 5200 صیہونی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ستمبر میں جمعہ کے سوا باقی ایام میں قبلہ اوّل کی کھلے عام بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا۔ صیہونی آباد کار مسجد اقصیٰ کے ’مراکشی دروازے‘ کے راستے صبح اور شام کے اوقات میں اندر داخل ہوتے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں قبلہ اوّل کی بے حرمتی کرتے رہے۔ خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ کا باب المغاربہ سنہ 1967ء کے بعد قابض صیہونیوں کے نرغے میں ہے اور صیہونی اسی دروازے کو قبلہ اوّل میں دھاوؤں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اس موقع پر اسرائیلی فوج نے اور پولیس نے آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔ مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل بدھ کو قبلہ اوّل پر دھاوے بولنے والے آباد کاروں میں مذہبی پیشوا بھی شامل تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں  نے مسجد میں گھس کر مذہبی رسومات کی ادائیگی میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔ اس موقع پر صیہونی عورتیں اور بچے بھی مسجد میں آئے جنہیں پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔ صیہونی آباد کاروں کے تازہ دھاوے ایک ایسے وقت میں مارے جا رہے ہیں جب اسرائیلی انتظامیہ نے صیہونی آباد کاروں کے لیے دن میں دو بار مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دے رکھی ہے۔ صیہونی شرپسند تین گھنٹے صبح اور تین گھنٹے شام کو مسلمانوں کے قبلہ اوّل میں داخل ہوکر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔