You are here: Home
 
 

ایلات میں صیہونی فوج کی وسیع پیمانے پر مشقیں جاری

E-mail Print PDF

0Pala6029مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطین کے علاقے وادی ایلات میں اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر مشقیں جاری ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایلات شہر میں اسرائیلی فوج نے مشقیں سوموار کو شروع کی تھیں۔ ان مشقوں میں بری اور فضائی فوج کے دستے حصہ لے رہےہیں۔ یہ مشقیں جمعرات کی شام تک جاری رہیں گی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے ایلات مین جاری فوجی مشقیں 2018ء میں مشقوں کے شیڈول کا حصہ ہیں، ان کا مقصد فوج کو کسی بھی بڑی جنگی کارروائی کے لیے تیار کرنا ہے۔