You are here: فلسطین اسرائیل نے محکمہ اوقاف کے تین ملازمین کو قبلہ اوّل میں داخلے سے روک دیا
 
 

اسرائیل نے محکمہ اوقاف کے تین ملازمین کو قبلہ اوّل میں داخلے سے روک دیا

E-mail Print PDF

0Pala112121مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے تین ملازمین کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے خود کو حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے انچار فراس الدبس نے بتایا کہ بدھ کو اسرائیلی پولیس کی طر ف سے مسجد اقصیٰ میں صفائی کے عملے کے تین ملازمین کو نوٹس جاری کیے گئے جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ تا اطلاع ثانی مسجد اقصیٰ میں داخل نہ ہوں اور جلد ازجلد خود کو پولیس سینٹر میں پیش کریں۔

الدبس نے بتایا کہ پولیس نے تین ملازمین کو قبلہ اوّل میں داخلے سے روکنے کے بعد انہیں مغربی بیت المقدس میں واقع "القشلہ" پولیس سینٹر میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔