You are here: فلسطین خطرناک اسرائیلی گینگ فلسطینی بچوں کے اغواء میں ملوث
 
 

خطرناک اسرائیلی گینگ فلسطینی بچوں کے اغواء میں ملوث

E-mail Print PDF

0Pala112126نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کے اغواء کی سازشوں کے پیچھے ایک خطرناک صیہونی گینگ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں اللبن کے مقام سے ایک فلسطینی بچے کے اغواء کی کوشش کی گئی مگر فلسطینی شہریوں نے بچے کے اغواء کی سازش ناکام بنا دی۔

اللبن کے مقامی فلسطینی عہدیدار سامر عویس نے بتایا کہ فلسطینی بچوں کے اغواء کی سر عام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ گذشتہ روز ایک مقامی اسکول کے گرائونڈ میں کھیلنے والے بچوں کو صیہونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے اغواء کرنے کی کوشش کی مگر مقامی شہریوں نے اغواء کی واردات ناکام بنا دی۔

سامر عویس کا کہنا ہے کہ صیہونی آباد کاروں نے 10 سالہ بچے کو اغواء کر کے ایک صیہونی کالونی میں لے جانے کی کوشش کی مگر فلسطینیوں نے صیہونی شرپسندوں کا تعاقب کیا۔ فلسطینیوں کو پیچھے آتے دیکھ کر صیہونی آباد کار بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو صیہونی آباد کاروں کی طرف سے سخت خطرات ہیں۔ جس گروپ نے بچے کے اغواء کی کوشش کی ہے وہ اس سے قبل فلسطینیوں کی املاک پر حملوں میں ملوث رہا ہے اور بچوں کے اغواء اور انہیں قتل کرنے جیسے سنگین جرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔