You are here: فلسطین صیہونی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 22 فلسطینی زیر حراست
 
 

صیہونی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 22 فلسطینی زیر حراست

E-mail Print PDF

0Pala6781رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے غرب اردن میں ایک مزاحمتی کارروائی میں دو صیہونی آباد کاروں کو ہلاک کرنے والے فلسطینی کی  وسیع پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ کل سوموار کو قابض صیہونی ریاست کی جانب سے کریک ڈاؤن میں 22 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کے روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں قصبوں، پناہ گزین کیمپوں، رام اللہ، القدس، شہری کالونیوں اور صیہونی کالونیوں کے اطراف میں "برکان" کالونی میں دو صیہونیوں کو جھنم واصل کرنے والے فلسطینی کی تلاش کے لیے چھارپے مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سوموار کو علی الصباح غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں  المغیر، کفر مالک اور شمالی سنجل جب کہ بیت المقدس میں سلواد  میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

تلاشی کی کارروائیوں کی آڑ میں گھروں میں گھس کر لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے دو صیہونیوں کو قتل کرنے والے فلسطینی مزاحمت کار "اشرف نعالوۃ" کے اہل خانہ کو مکان مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیلی فوج اشرف نعالوۃ کو حراست میں لینے کے لیے دن رات چھاپے مار رہی ہے مگر وہ بدستور مفرور ہیں۔