You are here: فلسطین اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا
 
 

اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

E-mail Print PDF

Eng404سلفیت (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغری کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ایک فلسطینی نوجوان کو قریب سے گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے صیہونی آباد کاروں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی شہری کو شہید کئے جانے کا واقعہ شمالی سلفیت میں‌ حارس کے مقام پر ارئیل اور برکان صیہونی کالونیوں کے درمیان پیش آیا۔

ادھر عبرانی ٹی وی 7 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدیا قصبے کے رہائشی ایک فلسطینی جس کی شناخت الیاس صلاح یاسین کے نام سے کی گئی ہے کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ اسی علاقے میں ایک ہفتہ قبل ایک فلسطینی نے دو صیہونی آباد کارہلاک کر دیے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بے الزام کے تحت الیاس یاسین کو گولیاں ماریں۔ اس کے قبضے سے نہ تو کوئی چاقو برآمد ہوا اور نہ ہی اور کوئی خطرناک آلہ ملا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یاسین روزانہ اسی راستے سے گذر کراپنے گھر آتا تھا۔ وہ شام کے وقت حارس چوک میں پہنچا تو سڑک عبور کرنے سے قبل اسرائیلی فوجیوں نے اسے گولیاں مار کر شہید کردیا۔