You are here: غزہ غزہ:ناکہ بندی توڑنے کی کوشش، صیہونی فائرنگ سے 32 فلسطینی زخمی
 
 

غزہ:ناکہ بندی توڑنے کی کوشش، صیہونی فائرنگ سے 32 فلسطینی زخمی

E-mail Print PDF

0Pala112149غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پربحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے اندھا دھنا فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 32 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے والے فلسطینیوں پر صیہونی فوج نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ  اسرائیلی فائرنگ سے 32 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ 10 فلسطینی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ 24 زخمیوں کو علاج کے لیے  اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہےِ۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام گذشتہ کئی ہفتوں سے علاقے کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گذشتہ روز غزہ کی سمندری ناکہ بندی توڑنے کی 12 ویں کوشش کی گئی جسے اسرائیلی فوج نے ناکام بنا دیا۔

یاد رہے کہ 30 مارچ 2018ء کے بعد سے غزہ میں جاری احتجاجی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں 215 فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔